الیکشن 2024: ملک بھر میں موبائل سروس معطل، انٹرنیٹ بھی متاثر
Webdesk
|
8 Feb 2024
وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے موبائل سروس عارضی جبکہ انٹرنیٹ سروس کو جزوری طور پر معطل کردیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے یہ فیصلہ رات گئے کیا گیا جس پر علی الصباح سے عمل شروع ہوا۔ ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں موبائل سگنلز بند، انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر ہے۔
وزارت داخلہ کی ہدایت پر تمام موبائل نیٹ ورکس اور موبائل فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جب کہ امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔
Comments
0 comment