الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول پھر تبدیل کردیا
ویب ڈیسک
|
29 Dec 2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ایک بار پھر انتخابی شیڈول تبدیل کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے شیڈول کے تحت امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل تیس دسمبر کے بجائے اب 13 جنوری تک ہوگا جبکہ ٹریبونلز میں درج اعتراضات کا فیصلہ 20 جنوری 2024 تک ہوگا۔
نئے شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22جنوری تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 23جنوری کوجاری ہوگی۔
شیڈول کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نششتوں پر جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 13جنوری ہے۔ کاغذات نامزدگی منظوریا مسترد کرنے کے فیصلوں پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 16جنوری ہو گی۔
اپیلٹ ٹربیونل اپیلوں پر فیصلے 19جنوری تک جاری کریں گے۔ 23جنوری کو امیدواران کی فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی شیڈول میں تبدیلی صرف مخصوص نشستوں پر لاگو ہیں۔ جنرل نشستوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں گئی۔
Comments
0 comment