الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن غیر آئینی قرار
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا

Webdesk

|

22 Dec 2023

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ائی نے اپنے انتخابات پارٹی ائین کے مطابق نہیں کروائے، پی ٹی ائی سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے 18 دسمبر کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نشان کے حصول کیلیے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تین دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے، جس میں بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب پارٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف بانی رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا، اس کے علاوہ مزید دو درخواستیں بھی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے دائر ہوئیں تھیں، جس میں الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!