الیکشن کے چار ماہ بعد ہی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں بڑا اضافہ، 13 کروڑ سے زائد ہوگئی

الیکشن کے چار ماہ بعد ہی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں بڑا اضافہ، 13 کروڑ سے زائد ہوگئی

الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیے
الیکشن کے چار ماہ بعد ہی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں بڑا اضافہ، 13 کروڑ سے زائد ہوگئی

ویب ڈیسک

|

15 Jun 2024

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے، جس کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز 13 کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ، 4 لاکھ 44 ہزار 891 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ ایک لاکھ 87 ہزار 683 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 اور سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار 237 ہے۔ 

اسی طرح خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 264 اور بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 50 ہزار 572 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 774 ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!