الیکشن میں ہم ملک دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، افضل مروت

الیکشن میں ہم ملک دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، افضل مروت

شیر افضل مروت کا جلسے میں خطاب
الیکشن میں ہم ملک دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، افضل مروت

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اور آزاد امیدوار شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ ملک دشمنوں سے ہے، جن سے ہم ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

کرک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ تھانیدار نے جو بد معاشی شروع کی ہے وہ ناقابل برادشت ہے، آج عدالت بھی مقتدر قوتوں کے سامنے سر نگوں ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار کے حق میں کامران خٹک دستبردار ہو گیا ہے۔

شہر افضل مروت کا کہنا تھا کہ قائد عمران خان کے وژن نے سب کو شکست سے دوچار کیا، حمایتی یافتہ امیدواع شاہد خٹک ،میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال اور خورشید خٹک کی کامیابی کی ذمہ داری عوام پر ہے۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر نے کہا کہ ہمارا مقابلہ وطن دشمنوں سے ہے ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!