مذاکرات کے دوران عمران خان نے جیل سے نکلنے کی ڈیل کی پیش کش مسترد کردی

مذاکرات کے دوران عمران خان نے جیل سے نکلنے کی ڈیل کی پیش کش مسترد کردی

عمران خان نے ڈیل مسترد کر کے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
مذاکرات کے دوران عمران خان نے جیل سے نکلنے کی ڈیل کی پیش کش مسترد کردی

ویب ڈیسک

|

29 Dec 2024

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو مذاکرات کے دوران ڈیل کی پیش کش ہوئی تاہم انہوں نے اسے مسترد کردیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نکال کر بنی گالہ گھر میں نظربند رکھنے کی ڈیل کی گئی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات اور ان کی جماعت کو سیاسی مواقع فراہم کرنے کے لیے انہیں ڈیل کی پیش کش کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ڈیل کے تحت وہ مجھے بنی گالہ میں واقع رہائش گاہ میں نظر بند رکھیں گے۔ عمران خان نے زور دیا کہ اس طرح کی ڈیل قبول کرنے کے بجائے وہ جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے اور اصرار کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام قیدیوں کو پہلے رہا کردیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی نے بیان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مطالبہ کیا کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ کریں اور اس سے حقیقی آزادی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے اہم قرار دیا۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ اس وقت تک کیا جائے جب تک حکومت ان کے مطالبات پورے کرنے کے لیے معنی خیز اقدامات نہیں کرتی تاہم انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر مذاکرات کے نتائج مثبت نکلے تو اس مہم کو ترک کیا جاسکتا ہے۔

عمران خان نے اپنے بیان میں 9 مئی کے واقعات سے جڑے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر بھی تنقید کی اور اس سے شفافیت اور شہری حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کھلی عدالت میں ویڈیو ثبوت کے ساتھ ہونا چاہیے، جس کا تقاضا پاکستان کا آئین کرتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!