مذاکرات میں ڈیل ہوگی اور کس سے بات ہوگی؟ عمران خان نے سب بتا دیا

مذاکرات میں ڈیل ہوگی اور کس سے بات ہوگی؟ عمران خان نے سب بتا دیا

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
مذاکرات میں ڈیل ہوگی اور کس سے بات ہوگی؟ عمران خان نے سب بتا دیا

Webdesk

|

4 May 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ بات چیت کے لیے تین رکنی کمیٹی ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے بنائی ہے کیونکہ بات چیت دوستوں سے نہیں بلکہ مخالفین سے ہوتی ہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہو یا پھر سزا سے بچنا ہو، علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اٹھارہ ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں کیونکہ سیاست میں بات چیت ہوتی ہے جس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

بانی چیئرمین نے ایک بار پھر واضح کیا کہ انہوں نے کمیٹی صرف بات چیت کیلیے بنائی کسی قسم کی ڈیل کے لیے نہیں ہے، نہ ہی اُن کی جیل سے باہر آنے کی کوئی خواہش ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اب یہ مجھ پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس بنانے جارہے ہیں، انہیں جو بھی مقدمات بنانے ہیں وہ ایک ہی بار بنا لیں مگر میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!