مدینہ منورہ میں بھیک مانگنے ’پاکستانی خواتین‘ نے غیر ملکی عمرہ زائر کو گھیر لیا

مدینہ منورہ میں بھیک مانگنے ’پاکستانی خواتین‘ نے غیر ملکی عمرہ زائر کو گھیر لیا

یہ خواتین زائرہ کا راستہ روک کر اس سے اصرار کے ساتھ بھیک مانگ رہی ہیں
مدینہ منورہ میں بھیک مانگنے ’پاکستانی خواتین‘ نے غیر ملکی عمرہ زائر کو گھیر لیا

ویب ڈیسک

|

30 Mar 2025

مدینہ منورہ میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پاکستانی خواتین کو ایک زائرہ کو گھیر کر بھیک مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ خواتین زائرہ کا راستہ روک کر اس سے اصرار کے ساتھ بھیک مانگ رہی ہیں۔ 

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے، مبینہ طور پر یہ خواتین پاکستانی شہری ہیں۔ گزشتہ سال بھی سعودی حکام نے پاکستان سے اس مسئلے پر سخت کارروائی کی اپیل کی تھی۔بھیک مانگنے والوں کا تعلق اکثر منظم گروہوں سے ہوتا ہے۔  

سماجی میڈیا صارفین نے اس واقعے پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ "یہ لوگ ملک کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔"

صارفین نے مطالبہ کیا کہ "حکومت کو ایسے افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگانی چاہیے، مقدس مقامات کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے۔"  

واضح رہے کہ پاکستانی امیگریشن حکام نے ہوائی اڈوں پر نگرانی بڑھا دی ہے، مشکوک افراد کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گزشتہ سال سینکڑوں پاکستانیوں کو بھیک مانگنے سمیت مختلف جرائم کی وجہ سے سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!