محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم سے متعلق پیش گوئی
Webdesk
|
27 Oct 2024
شہر قائد میں حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات نے مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں آج بھی پارہ 40 ڈگری کو عبور کرسکتا ہے جبکہ پیر کو درجہ حرارت 40 اور منگل کو 39 ڈگری تک جائے گا۔
بند سمندری ہوائیں شام کو مختصر وقت کے لیے بحال ہونے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت نمی کے تناسب میں اضافہ جبکہ دوپہر میں تناسب معتدل رہ سکتا ہے۔دن کے پہلے نصف کے دوران بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں کراچی پر اثرانداز رہ سکتی ہیں ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا خطرہ نہیں، ہیٹ ویو کی صورتحال سمندری ہواں کی مسلسل 3 روز تک بندش سے پیدا ہوتی ہے۔
دیگر عوامل میں درجہ حرارت 3 روزتک 40 ڈگری رہنے اور نمی کا تناسب دن کے وقت 60 فیصد تک تجاوز کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔
ادھر دیہی سندھ کے سجاول،ٹھٹھہ، عمرکوٹ،میرپورخاص،تھرپارکر میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
Comments
0 comment