محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

Webdesk
|
20 May 2025
کراچی : سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں(بدھ) سے ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے جس کے سبب دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔صوبے میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔ کراچی ڈویژن میں اگلے 3 دن کے لیے بھی موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
صبح کے وقت نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد اور شام کے وقت 60 تا 65 فیصد رہنے کی توقع ہے، جس کے سبب گرمی اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔
کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہواؤں کے ساتھ مغربی کی جانب سے بھی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
Comments
0 comment