محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسلا دھار بارشوں کی نوید سنادی
مون سون کا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے

Webdesk
|
23 Jun 2025
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنادی، ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے شہر قائد میں جمعہ سے بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ مون سون کا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور26 جون سے یہ سسٹم سندھ پر اثرانداز ہونا شروع ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ جمعہ سے کراچی میں بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ ہفتے اور اتوار کو بارش کا امکان زیادہ رہے گا، اس دوران شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
Comments
0 comment