محمود غزنوی کی طرح حملے کرتے رہیں گے، علی امین گنڈا پور
ویب ڈیسک
|
7 Dec 2024
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم محمود غزنوی کی طرح اسلام آباد پر اُس وقت تک چڑھائی کرتے رہیں گے جب تک ریاست مدینہ قائم نہیں ہوجاتی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیورسٹی کانویکیشن کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں گنڈا پور نے کہا کہ ہم انصاف ملنے تک اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں شہید ہونے والے اپنے کارکنان کا لہو رائیگاں جانے نہیں دیں گے اور ہر صورت انصاف لے کر رہیں گے اور اُس وقت تک محمود غزنوی کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کرتے رہیں گے جب تک ریاست مدینہ قائم اور انصاف نہیں ملتا۔
علی امین گنڈا پور نے واضح کیا کہ سول نافرمانی کی تحریک ابھی فی الحال شروع نہیں ہورہی، عمران خان سے اڈیالہ میں ملاقات کے بعد اس معاملے پر بات کروں گا اور پھر حتمی اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی سول نافرمانی کے حوالے سے عمران خان نے تو کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ صوبے کا گورنر ویلا منڈا ہے، ان کی اے پی سی پر لعنت بھیجتا ہوں۔ علی امین گنڈا پور نے شکوہ کیا کہ میڈیا نے ہمارے شہدا کے جنازے نہیں دکھائے، ہزاروں کارکن گرفتار اور زخمی ہیں، کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
Comments
0 comment