محرم الحرام میں کراچی کی سیکیورٹی سخت، رینجرز اور پولیس کا فلیگ مارچ

محرم الحرام میں کراچی کی سیکیورٹی سخت، رینجرز اور پولیس کا فلیگ مارچ

محرم الحرام کی مناسبت سے سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔
محرم الحرام میں کراچی کی سیکیورٹی سخت، رینجرز اور پولیس کا فلیگ مارچ

Webdesk

|

11 Jul 2024

کراچی:محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق محرم الحرام کی مناسبت سے سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ فلیگ مارچ کراچی سپر ہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹان، اورنگی ٹان، شاہ لطیف ٹان، شاہراہ فیصل، کورنگی ٹان، بلدیہ ٹان، صدر ٹان اور جمشید ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

اس کے علاوہ فلیگ مارچ حیدر آباد، جامشورو، دادو، میر پور خاص، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، چھاچھرو، سکھر، روہڑی، صالح پٹ، نواب شاہ، شہدادپور، سانگھڑ، سنجرو، کنڈیارو، بدین، ٹھٹھہ اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی کیا گیا۔

فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا معائنہ بھی کیا گیا جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!