مجھے absolutely not پر ڈٹ جانے کی سزا دی جارہی ہے، عمران خان
ویب ڈیسک
|
13 Jan 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان نعیم حیدر پنجوتھا کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا قصور صرف ’ ہرگز ممکن نہیں‘ ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتھا نے کہا کہ جس وکیل کے بارے میں لگتا ہے کہ وہ فرد جرم روکے گا اسے اڈیالہ کے باہر روک لیا جاتا ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ میرا قصور ایبسلولٹی ناٹ کہنا ہے مجھے بہت پہلے سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا کہا گیا لیکن میں حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ گیا۔
عمران خان نے انہیں بتایا ہے کہ چھوٹے چور کو کوئی سزا نہیں ہوتی بڑے چوروں کو کلین چٹ دے دی جاتی ہے سازش کرنے والوں پر کوئی کیس نہیں ہے جس نے سازش کو ایکسپوز کیا سے سزا دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عون چوہدری گواہ ہے یعنی جو ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتے ہیں انہی کو ہمارے خلاف گواہ بنایا گیا ہے ایسی گواہی کی کیا اہمیت ہوگی؟ توشہ خانہ میں اشیاء لینے کے لیے جو قانون تھا وہ پورا کیا گیا ہے گاڑی جس کو توشہ خانہ سے لے ہی نہیں سکتے تھے۔
پنجوتھا کے مطابق عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اس پر کوئی سوال نہیں جان بوجھ کر ایسے مقدمات بنائے گئے ہیں، 12 مہینوں سے ہماری درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، ہماری توشہ خانہ کے حوالے سے نہ درخواست واپس لینے دی جارہی اور نہ کیس چلنے دیا جارہا ہے۔ نعیم پنجوتھا کے مطابق عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں آرہیں؟ 9 مئی واقعات کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے۔
Comments
0 comment