ملک بھر میں کل سے گرمی میں اضافے کا امکان

ملک بھر میں کل سے گرمی میں اضافے کا امکان

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں کل سے گرمی میں اضافے کا امکان

Webdesk

|

5 May 2024

ملک بھر میں کل سے گرمی میں اضافے کا امکان ہے، بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر قائدمیں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، جبکہ زیادہ نمی کی وجہ سے درجہ حرارت  40 سے 44  ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سخت گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

ماہرین کے مطابق گرم موسم میں شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں، ہلکے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ کر رکھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!