ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
Webdesk
|
13 Mar 2024
کراچی: پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی، صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سونا 2 لاکھ 28 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1544 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
10 گرام سونا 1 لاکھ 95 ہزار 730 روپے کا ہوگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 2179 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی
دوسری جانب کے ایس ای 100 انڈیکس میں اختتام 732 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 64 ہزار 48 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایک موقع پر مارکیٹ 900 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار 856 پوائنٹس تک بھی ٹریڈ ہوئی،مارکیٹ میں پورا دن کاروبار میں 1.16 فیصد کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں پورا دن میں 9 ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ حصص کا کاروبار ہواجبکہمارکیٹ میں 51 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 255 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔
Comments
0 comment