منافقوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا، کہاں سڑکیں بنا رہے ہیں، میئر کراچی مرتضی وہاب
Webdesk
|
3 Feb 2026
کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کیا وزیرِ اعظم گھر جا رہے ہیں؟ اگر وزیرِ اعظم نہیں جا رہے تو میں بھی نہیں جا رہا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن یہاں تصویر لگاتے ہیں، اپنی تصویر لاہور میں لگا کر دکھائیں؟
مرتضی وہاب نے کہا کہ جہاں کوتاہی نظر آئی وہاں افسر کے خلاف کارروائی ہوئی، یہ نہیں ہو سکتا کہ افسران کام نہ کریں اور گالیاں ہم کھائیں، شہر کام کا طلب گار ہے، ہمیں مل کر شہر کے مسائل حل کرنا ہوں گے اور ایسا نہیں ہو سکتا کہ سیاسی رہنماں پر تنقید ہو افسران کے خلاف کارروائی نہ ہو۔
میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں الزام ایک ادارہ دوسرے ادارے پر اور ایک سیاسی جماعت دوسری جماعت پر ڈالتی ہے، ٹرانفسر پوسٹنگ مسئلے کا حل نہیں ہے، مگر مسائل کو حل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منافقوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا، کہاں سڑکیں بنا رہے ہیں، یہ میرے عوام کا پیسہ ہے، میرا ذاتی پیسہ نہیں ہے، نہ ہی چندے کا ہے، پچھلے دنوں سنا کہ 6 سو سے زیادہ سڑکیں بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگ جاتی ہے، بجھ جاتی ہے، جس کا نقصان ہوتا ہے اس سے پوچھو کیا گزرتی ہے، ہمارے ہاں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے سانحات پر ہم سیاست کرتے ہیں۔
مرتضی وہاب نے امیرِ جماعتِ اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہر میرا ہے کیا میں اپنے گھر پر آپ کی تصویر لگا سکتا ہوں، امیرِ جماعت یہاں تصویر لگاتے ہیں، اپنی تصویر لاہور میں لگا کر دکھائیں؟
شارع فیصل کو انہوں نے بلاک کر دیا، چھٹی والے دن لوگوں کو گھومنا ہوتا ہے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔میئر کراچی نے کہا کہ بینرز اور جھنڈے لگانے کے پیسے ہیں، پانی پلانے کے پیسے نہیں ہیں، مصطفی کمال صاحب بلدیاتی حکومتوں کے سپورٹر ہیں، وہ کہتے ہیں کہ بلدیاتی حکومت کو خود مختار ہونا چاہیے اور وزیرِ اعظم سے بلدیہ ٹاؤن کی سڑک بنوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے آ جائیں ساتھ بیٹھتے ہیں کام کریں گے، اگر چھوٹی گلیاں ٹاؤن بنائے اور بڑی سڑکیں کے ایم سی بنائے تو یہ زیادہ بہتر نہیں ہو گا؟ کراچی میں ڈی این اے لیب بنانے پر بھی کام جاری ہے۔
Comments
0 comment