مراد سعید کا وزیرِ اعلیٰ گنڈا پور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

مراد سعید کا وزیرِ اعلیٰ گنڈا پور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں۔
مراد سعید کا وزیرِ اعلیٰ گنڈا پور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

Webdesk

|

2 Sep 2024

پشاور: 9 مئی 2023 سے روپوش پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔یاد رہے کہ مراد سعید 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے کیسز میں اشتہاری ملزم ہیں۔

پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنما روپوش مراد سعید سے رابطے میں ہیں، مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پارٹی کے ذرائع کے مطابق روپوش مراد سعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی بھی تحریک شروع کی۔ مراد سعید نے علی امین گنڈا پور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردِ عمل دینے پر آمادہ کیا۔

پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی و پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے مراد سعید کا کردار ہے، مراد سعید مخالف گروپ کے رہنما کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے پر مشال یوسفزئی کو ہٹایا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!