مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
قرارداد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سہیل آفریدی نے پیش کی
ویب ڈیسک
|
23 Jul 2024
خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے ایوان میں مراد سعید کے حق میں قرارداد پیش کی جس میں اُن پر درج مقدمات فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مراد سعید کو سوات میں امن کی بحالی کیلیے خدمات انجام دینے پر تمغہ شجاعت دیا جائے اور انہیں منظر عام پر لاکر سیکیورٹی و تحفظ فراہم کیا جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ مراد سعید کی وطن سے بے لوث محبت کو غداری قرار دیا گیا۔
ایوان نے مراد سعید کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
Comments
0 comment