امریکا سمیت تمام عالمی قوتیں پاکستانی قوم کے جذبے کو سمجھتی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک
|
18 May 2025
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے بلکہ خوارج اور بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا مناسب، منصفانہ اور متوازن جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتی کور نے عالمی برادری کو حقائق سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے بھارت کو جنگ بندی ماننی پڑی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اور قوم امن کی خواہاں ہے لیکن ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر چیلنج کا مقابلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت عالمی طاقتیں پاکستان کے عوام کے جذبے کو سمجھتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے 9 اور 10 مئی کی رات پاکستان کو ڈرانے کے لیے میزائل داغے، لیکن وہ یہ بھول گیا کہ پاکستانی قوم اور افواج کبھی جھکتی نہیں بلکہ مقابلہ کرنا جانتی ہے۔
Comments
0 comment