امریکی سفارت خانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ، ایک گھنٹے طویل ملاقات
جیل ذرائع نے امریکی سفارت خانے کے وفد کی ملاقات کی تصدیق کردی
ویب ڈیسک
|
1 Nov 2024
امریکی سفارت خانہ کے تین رکنی وفد اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کا 3 رکنی وفد اڈیالہ پہنچا اور وہاں قید تین امریکی شہریوں سے ملاقات کر کے قانونی پہلوؤں پر بات کی۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی سفارت خانے کے وفد نے فارن ایکٹ میں گرفتار تین امیرکی شہریوں سے ایک گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام اور قیدیوں کی ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی۔
اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہری عابد ملک، صدیقہ سعید اور ایلکس پلیڈو ہیں جنہیں سفارت خانے کی درخواست پر قونصلر رسائی دی گئی اور یہ ملاقات بھی اُسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔
سفارت خانے کے وفد میں عرفان جان،مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔ ایک گھنٹے طویل ملاقات کے بعد امریکی حکام کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔
Comments
0 comment