مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے، اسحاق ڈار کا دعویٰ

مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے، اسحاق ڈار کا دعویٰ

آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل ہوجائیں گے، اسحاق ڈار
مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے، اسحاق ڈار کا دعویٰ

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل ہوجائیں گے۔

پارٹی سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے شامل ہونے پر انہیں عدم اعتماد کی تحریک اور بجٹ جیسے معاملات میں حصے داری ملے گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ن لیگ ملک اور بالخصوص پنجاب کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ انتخابی نتائج کی سست روی کا دفاع کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے نتائج کا سلسلہ تھوڑی دیر کیلیے مؤخر ہوا تھا اور یہ معاملہ کوئی پہلی بار پیش نہیں آیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ’دہشت گردی کی وجہ سے انتخابی نتائج کے سسٹم کو ڈاؤن کیا گیا ہوگا اور یہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہوگا مگر اس کا حتمی جواب الیکشن کمیشن یا وزارت داخلہ بتا سکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!