موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی اور نہ اس سے سسٹم پر فرق پڑے گا، چیف الیکشن کمشنر

موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی اور نہ اس سے سسٹم پر فرق پڑے گا، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے۔ انتخابات صاف و شفاف ہوں گے
موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی اور نہ اس سے سسٹم پر فرق پڑے گا، چیف الیکشن کمشنر

ویب ڈٰیسک

|

8 Feb 2024

 اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس الیکشن کمیشن کی تجویز پر بند نہیں کی گئی اور نہ ہی اس سے سسٹم متاثر ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سسٹم انٹرنیٹ پر منحصر نہیں بندش سے فرق نہیں پڑے گا، البتہ موبائل سروس معطلی کی خبریں میڈیا پر دیکھیں۔

انٹرنیٹ بند ہونے سے ہمارے سسٹم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے۔ انتخابات صاف و شفاف ہوں گے۔

ووٹر اپنی مرضی کے امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈالیں۔ انتخابات قومی فریضہ ہے ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات ہوئے ہیں اور لوگ شہید  ہوئے ہیں۔

امن و امان کے اداروں نے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ ہے۔ کمیشن اپنی سفارشات دے سکتا ہے مگر کمیشن کو مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بحالی کے لیے ہدایت نہیں دیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!