مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ

مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا کے قافلے پر فائرنگ کی گئی
مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ

ویب ڈیسک

|

31 Dec 2023

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تاہم مولانا فضل الرحمان سمیت تمام لوگ محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک سیکیورٹی اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد ایمل ولی خان اور فضل الرحمان کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، جس کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

الرٹ میں دونوں رہنماؤں کو اپنی نقل و حرکت انتہائی محدود اور خفیہ رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!