میئر کراچی کا 12 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان

8 hours ago

میئر کراچی کا 12 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان

اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا ہے
میئر کراچی کا 12 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

10 Mar 2025

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رمضان المبارک میں شہر کی 246 یوسیز میں 12 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان کردیا۔

کے ایم سی ہیڈ آفس میں اسٹریٹ لائٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں واپس لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کراچی کی 246 یوسیز میں 12 ہزار سے زیادہ اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام چیئرمینوں کو 50، 50 اسٹریٹ لائٹس دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کی مین شاہراہوں اور گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے بھی جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!