ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی عبرت ناک جیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سراج الحق

ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی عبرت ناک جیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سراج الحق

سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ناقص وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے، امیر جماعت اسلامی
ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی عبرت ناک جیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سراج الحق

ویب ڈیسک

|

20 Feb 2024

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی عبرت ناک جیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ناقص وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے، جس ملک میں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ دنیا میں تماشا بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا، 2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا۔ 65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے۔ ہمیں سویلین بالادستی قائم کرنا ہو گی۔ جماعت اسلامی کے امیر نے مطالبہ کیا کہ عوام کے فیصلوں اور مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!