ن لیگ کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے
مرحوم لیگی رہنما کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Webdesk
|
15 Dec 2024
راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق خالق حقیقی سے جا ملے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنماء صدیق الفاروق کے خاندانی ذرائع نے بھی انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
ذرائع کے مطابق مرحوم لیگی رہنما کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اورچیئرمین متروکہ وقف املاک بھی رہے، صدیق الفاروق نے 3 سال جیل بھی کاٹی جبکہ اُنہوں نے ایک کتاب بھی لکھی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
Comments
0 comment