پی ڈی ایم کا ساتھ دینے پر ہمارے خاندان میں پھوٹ تک پڑ گئی، چوہدری شجاعت

پی ڈی ایم کا ساتھ دینے پر ہمارے خاندان میں پھوٹ تک پڑ گئی، چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت کی نواز شریف سے چالیس گھنٹے طویل ملاقات میں گفتگو کا خلاصہ
پی ڈی ایم کا ساتھ دینے پر ہمارے خاندان میں پھوٹ تک پڑ گئی، چوہدری شجاعت

Webdesk

|

6 Dec 2023

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے 15 سال کے طویل عرصے کے بعد چوہدری شجاعت حسین کی اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کا وفد ظہور پیلس پہنچا جہاں اُن کی چوہدری پرویز الہیٰ سے 15 سال بعد چالیس گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے مریم نواز، شہباز شریف سمیت دیگر قائدین موجود تھے جبکہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور دیگر ق لیگی رہنما بھی موجود رہے۔

چوہدری شجاعت نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پی ڈی ایم کا ساتھ دینے اور عدم اعتماد میں سیاسی اتحاد کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے ہمارے خاندان میں پھوٹ تک پڑ گئی‘۔

مزید پڑھیں: ق لیگ نے انتخابات میں اتحاد کیلیے 10 قومی اور 22 صوبائی نشستوں کی شرط رکھ دی

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے سیاسی اصولوں کیلیے خاندانی اقدار کی بھی پرواہ نہیں کی اور اس فیصلے پر ہمیں کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے، جیسے ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا اس کا پھل اب ملنا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ سے قومی اسمبلی کی 10 سے زائد جبکہ صوبائی اسمبلی کی 22 نشتیں مانگی ہیں۔ چوہدری شجاعت نے یہ بھی کہا کہ ہم ملکر چلنا چاہیے کیونکہ متحد رہ کر چلنے میں برکت ہے، ق لیگ اور ن لیگ کے چکر میں ووٹ ضائع نہ ہونا چاہیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!