نامزد وزیر اعلی پنجاب میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرلیا گیا

نامزد وزیر اعلی پنجاب میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرلیا گیا

میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کا دعوی پاکستان تحریک انصاف نے کیا ہے
نامزد وزیر اعلی پنجاب میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف نے نامزد وزیراعلیٰ میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضمانت ملنے اور پرٹیکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود بھی میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پولیس نو مئی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے ایوان کے باہر موجود تھی، تاہم اسپیکر اسمبلی سبطین خان نے میاں اسلم اقبال کے پرٹیکشن آرڈر بھی جاری کیے تھے اور اس کے باوجود وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!