نان فائلرز اب گاڑیاں اور جائیداد نہیں خرید سکتے، وزیر خزانہ

نان فائلرز اب گاڑیاں اور جائیداد نہیں خرید سکتے، وزیر خزانہ

نان فائلر سے متعلق قانونی کور کی ضرورت ہے اور ہم نان فائلر کی اصطلاح ہی ختم کر رہے ہیں۔
نان فائلرز اب گاڑیاں اور جائیداد نہیں خرید سکتے، وزیر خزانہ

Webdesk

|

27 Oct 2024

اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، نان فائلر گاڑیاں اور جائیدایں نہیں خرید سکے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نان فائلر سے متعلق قانونی کور کی ضرورت ہے اور ہم نان فائلر کی اصطلاح ہی ختم کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 9 فیصد سے 13 فیصد تک لائیں گے،چھ ماہ سے معاشی بہتری کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں جس کے سبب پاکستان میں مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے اور تمام ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہیں پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں جبکہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کیں، امریکا میں بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے اور کوشش ہوگی آئی ایم ایف کا پروگرام آخری پروگرام ہو، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں بلکہ گرانٹ دے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!