انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی کو سزا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکم نامہ جاری کردیا، میئر کی وضاحت مسترد
Webdesk
|
5 Feb 2024
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب پر 49 ہزار 900 روپے جرمانہ کردیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ضلع وسطی سید حسن عباس جعفری کے حکم نامہ کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب عام انتخابات 2024 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔
حکم نامے میں مطابق میئر کراچی ایک سیاسی جماعت کی انتخابی مہم چلانے کے شوکاز کے جواب میں اپنی پوزیشن کی وضاحت پیش کرنے سے بھی قاصر رہے لہذا ان کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے ان پر 49900 روپے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment