انتخابی نتائج میں تاخیر پر وزارت داخلہ کی انوکھی منطق
الیکشن کے نتائج کئی گھنٹوں بعد بھی جاری نہیں ہوسکے
Webdesk
|
9 Feb 2024
وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج مرتب کرنے میں تاخیر کا جائزہ لیا گیاہے، انتخابی نتائج میں تاخیر رابطے میں مسائل کے باعث ہے، رابطے میں مسائل سیکیورٹی صورتحال فول پروف بنانے کی احتیاط کے باعث ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ عملے اور بیلٹ کےتحفظ کے اقدامات میں بھی خاصا وقت لگا، اب صورتحال اطمینان بخش ہے، نتائج میں روانی متوقع ہے۔
Comments
0 comment