انوار الحق کاکڑ نے عمران خان کے جیل جانے کی وجہ بتا دی

انوار الحق کاکڑ نے عمران خان کے جیل جانے کی وجہ بتا دی

اگر کوئی نو مئی واقعات میں ملوث نہیں اور جیل میں ہے تو اس پر افسوس ہے، نگراں وزیراعظم
انوار الحق کاکڑ نے عمران خان کے جیل جانے کی وجہ بتا دی

Webdesk

|

17 Jan 2024

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی جیل جانے کی وجہ بتا دی۔

ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے دوران غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی خیالات کی وجہ سے نہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کیوجہ سے جیل میں بند ہیں۔

تحریک انصاف کے الزامات پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ’ہم مثالی جمہوریت میں نہیں رہے رہے تاہم کچھ خدشات بھی موجود ہیں، جتنا ممکن ہوگا کوشش کریں گے اور لوگوں کو مستقبل کی قیادت کے انتخاب کا موقع بھی فراہم کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی وجہ سے نو مئی کے واقعات پیش آئے، اس طرح کی سوچ اور رویے سے قانون کے مطابق منٹا جاتا ہے جیسے کیپٹل ہل حملے میں ملوث افراد کے ساتھ امریکا میں سلوک کیا گیا‘۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اگر نو مئی واقعات میں کوئی بے گناہ گرفتار ہے تو میں اسے ناانصافی سمجھتا ہوں‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!