نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 7 دہشت گرد ہلاک
ارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر مؤثر انداز میں آپریشن کیا گیا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت تمام سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے
ویب ڈیسک
|
1 Aug 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر مؤثر انداز میں آپریشن کیا گیا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت تمام سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر کے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
Comments
0 comment