نواز شریف کی بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات، پاک بھارت تعلقات بحالی کی شدید خواہش
ویب ڈیسک
|
18 Oct 2024
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی بھارتی صحافیوں کے وفد ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاک بھارت تعلقات اور کرکٹ کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں ایس سی او کی کوریج کے لیے آئے بھارتی صحافیوں کے وفد نے نواز شریف، مریم نواز سے ملاقات کی۔
صحافیوں سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی اچھی شروعات ہو سکتی ہیں، پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجائیں تو بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمئنز اترافی کھیلنے کے لئے پاکستان آنا چاہیے، بھارتی ٹیم سے پوچھیں گے تو وہ بھی کہیں گے کہ ہم پاکستان جا کر کھیلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اگر شنگھائی کانفرنس میں آتے تو زیادہ اچھا ہوتا، ماضی بہت تلخ رہا ہے، آگے دیکھئے کیا ہوتا ہے۔
مریم نواز نے بھارتی صحافیوں سے گفتگو میں بھارتی پنجاب جانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ میں بھی بھارتی پنجاب جانا چاہتی ہوں وہاں وہاں جاکر پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجاب کا فرق دیکھنا چاہتے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجاب دونوں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
Comments
0 comment