نواز شریف کی وزیراعظم کو بجلی قیمتوں اور ضروری اشیا میں کمی کی ہدایت

نواز شریف کی وزیراعظم کو بجلی قیمتوں اور ضروری اشیا میں کمی کی ہدایت

ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس
نواز شریف کی وزیراعظم کو بجلی قیمتوں اور ضروری اشیا میں کمی کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

15 Aug 2024

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فوری ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاون میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں میاں نواز شریف کا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا اور اس حوالے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کرنےکی ہدایت کردی۔

اجلاس میں صدر ن لیگ نے پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی  ہدایت بھی دی، صدر ن لیگ نواز شریف کا بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیتوں میں فوری کمی کے لیے جامع پلان بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں صدر ن لیگ نواز شریف نے بجلی کے بلوں میں جلد ریلیف کا ٹاسک دیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملک کی معاشی صورتحال،آئی ایم ایف پلان کے حوالے سے  میاں نواز شریف کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی، مسلم لیگ ن کے منصوبوں اور فلاحی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!