شمالی علاقہ جات برفباری دیکھنے گیا تھا، پرویز الہی کے مبینہ لاپتہ وکیل کا بیان

شمالی علاقہ جات برفباری دیکھنے گیا تھا، پرویز الہی کے مبینہ لاپتہ وکیل کا بیان

عامر سعید کو دو روز قبل اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے تھے
شمالی علاقہ جات برفباری دیکھنے گیا تھا، پرویز الہی کے مبینہ لاپتہ وکیل کا بیان

ویب ڈیسک

|

26 Dec 2023

چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کے مجاز وکیل ایڈوکیٹ عامر سعید راں کاغذات نامزدگی جمع کرانے متعلقہ دفتر پہنچے۔ اسی دوران عامر سعید کو حراست میں لیے جانے کی خبر سامنے آئی۔

ایڈوکیٹ عامر سعید کے بھائی آدم سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ 23 دسمبر کی رات کو نامعلوم افراد نے ان کو حراست میں لیا ہے۔ آدم سعید کے بقول ’عامر سعید، پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کوشش کر رہے تھے، رات گئے نا معلوم افراد نے انہیں حراست میں لے لیا۔‘

اس کے بعد آدم سعید نے لاہور ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ ابوذر سلمان نیازی کی توسط سے بازیابی کی درخواست دائر کی۔

 درخواست گزار نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے مؤقف اپنایا ’چالیس سے پچاس اہلکاروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل عامر سعید راں کو گرفتار کیا ہے۔ کسی بھی شہری کو بنیادی آئینی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، عدالت عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی بازیابی کے احکامات جاری کرے۔‘

درخواست دائر کرنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی اور ایڈوکیٹ عامر سعید راں کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔

 پنجاب پولیس نے ان کی گرفتاری سے لا تعلقی ظاہر کی تھی۔

تاہم منگل کی صبح عامر سعید راں باحفاظت گھر پہنچ گئے اور انہوں نے عرب میڈیا کے نمائندے کو بتایا کہ وہ لاپتہ نہیں بلکہ برفباری دیکھنے کیلیے شمالی علاقہ جات چلے گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!