پہلگام واقعہ، پاکستان کا اظہار افسوس اور الزام تراشی پر تشویش کا اظہار

پہلگام واقعہ، پاکستان کا اظہار افسوس اور الزام تراشی پر تشویش کا اظہار

پہلگام میں ہونے والی ہلاکتوں میں بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بی شامل ہیں
پہلگام واقعہ، پاکستان کا اظہار افسوس اور الزام تراشی پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2025

اسلام آباد — مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک ہو گئے، جس پر پاکستان کے وزارت خارجہ نے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کو جواب دیتے ہوئے کہا، "ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔" انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت پیش کی اور زخمیوں کے فوری صحت یاب ہونے کی دعا کی۔

حملے کے فوراً بعد، بھارتی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا۔ سوشل میڈیا پر "پاکستان کا ہاتھ" جیسے جذباتی نعرے لگائے گئے، جبکہ بھارتی نیوز چینلز نے اس واقعے کو "پاکستانی دہشت گردی" کے طور پر پیش کیا۔

ترجمان  دفتر خارجہ نے اس ضمن میں کہا کہ "بھارتی میڈیا کا یہ فارمولا ہے کہ کسی بھی المناک واقعے کو بغیر تحقیق کے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جائے۔ مودی سرکار اور ان کے اتحادی میڈیا کا مقصد عوام کو جذباتی بنا کر اپنے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔"

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا اکثر خود ساختہ دہشت گردی کے واقعات پر شور مچاتا ہے، لیکن ملک میں ہونے والے "نیکسلائٹ حملوں" یا اقلیتوں کے خلاف تشدد پر خاموشی اختیار کر لیتا ہے۔ یہ دوہرا معیار اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کا اصل مقصد عوام کو جھوٹے بیانیوں سے بہکا کر اپنی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔

حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات میں بھی پاکستان کو ہدف بنایا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اپنے داخلی مسائل کو چھپانے کے لیے ہمیشہ پاکستان کو "بوجھیل" بناتا ہے۔ تاہم، عالمی برادری بھارتی میڈیا کے ان جھوٹے بیانیوں سے بخوبی واقف ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور مقبوضہ خطے میں تنازعے کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔

پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور بلا وجہ الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے عوام کو جھوٹے پروپیگنڈے سے بچائے اور کشمیر جیسے حساس معاملات پر بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!