پاک فضائیہ کا خوف، بھارت کے چار جنگی جہاز واپس جانے پر مجبور

پاک فضائیہ کا خوف، بھارت کے چار جنگی جہاز واپس جانے پر مجبور

بھارت کے جنگی طیاروں نے پاکستائی فضائی حدود کے قریب پیٹرولنگ کی کوشش کی تھی
پاک فضائیہ کا خوف، بھارت کے چار جنگی جہاز واپس جانے پر مجبور

ویب ڈیسک

|

30 Apr 2025

بھارتی فضائیہ کے 4 جنگی رافیل طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کے قریب پیٹرولنگ کی تاہم پاکستان ایئرفورس کی حکمت عملی سے بھارتی پائلٹ دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی شب بھارتی ائیر فورس  کے  4 رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں  رہتے ہوئے  مقبوضہ جموں کشمیر میں پاکستانی سرحد کے قریب پیٹرولنگ کی۔

پاکستان ایئرفورس نے طیاروں کی نشاندہی کی اور بروقت کارروائی کی تو انڈین پائلٹ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر رافیل لے کر فرار ہوگئے۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ کشیدگی کے دوران پہل نہیں کرے گا تاہم بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت یا مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!