پاک فوج کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 14 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 14 دہشتگرد ہلاک

بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کا منصوبہ تھا۔
پاک فوج کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 14 دہشتگرد ہلاک

Webdesk

|

9 Jun 2026

بیسمہ : پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع بیسمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں بھارتی حمایت فتنہ الہندوستان کے 14دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آپریشن بیسمہ کے علاقے نال ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا  پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کا منصوبہ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانیکیلئے فوری اور تیز  آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی نقل و حرکت مثر طور پر روکی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!