پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 22 خوارج واصل جہنم
Webdesk
|
19 May 2026
شمالی وزیرستان: پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق17 مئی سے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں کلیئرنس و سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شواہد سے یہ بھی ثابت ہوا کہ خوارج نے مقامی آبادی کو دھمکیوں اور جبر کے ذریعے اپنے زیراثر رکھا، خوارج نے محفوظ نقل وحرکت کیلئے مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طورپراستعمال کیا، معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔
بیان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کا موثر محاصرہ کررکھا ہے۔
Comments
0 comment