پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں، دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

Webdesk

|

8 Mar 2024

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کئے جانے والے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد وں کوواصل جہنم کردیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں، دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف واقعات میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردون کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کا آغازکردیا گیا ہے۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق مقامی افراد کی آپریشن کی حمایت، دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!