پاکستان بھر کے وکیلوں کے خلاف مقدمات فوری ختم کرنے کا مطالبہ
ویب ڈیسک
|
27 Apr 2024
آل پاکستان وکلاء کنونشن کا لاہور ہائیکورٹ بار نے اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے میں آل پاکستان وکلا کنونشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وکلاء کے خلاف درج مقدمات فی الفور ختم کیا جائے، ملک بھر میں گرفتار وکلاء کو باعزت بری کیا جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی ماڈل ٹاؤن کورٹس میں عدالتیں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، جس طرح پہلے لاہور کی عدالتیں ایک جگہ پر موجود تھی ویسے کام شروع کریں۔
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط پر عدالت عظمی کا از خود نوٹس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بار کونسل نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کیا۔
اس کے علاوہ وکلاء تنظیموں نے 29 اپریل بروز پیر کے روز ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی کال دے دی۔
Comments
0 comment