پاکستان بھر میں ایک بار پھر موبائل سروس بند
ایک بار پھر ملک بھر میں موبائل سروس کو غیر اعلانیہ طور پر بند کردیا گیا
ویب ڈیسک
|
8 Feb 2024
وزارت داخلہ نے ایک بار پھر موبائل فون سروس غیر اعلانیہ طور پر معطل کردی۔
صبح سے بند رہنے والی موبائل سروس کو تھوڑی دیر قبل جزوی طور پر بحال کیا گیا تھا تاہم انتخابی نتائج میں تاخیر اور دیگر معاملات کے بعد ایک بار پھر غیر اعلانیہ طور پر موبائل سروس کو بند کردیا گیا ہے۔
اس بات کی تصدیق سینئر صحافی کامران خان نے بھی کی ہے جبکہ صارفین نے بتایا کہ انہیں موبائل سے کال کی سہولت صبح سے دستیاب نہیں ہے۔
Comments
0 comment