پاکستان خود مختار ریاست ہے اور عمران خان کو کئی مقدمات میں ریلیف بھی ملا، حکومت کا ردعمل
حکومت نے عمران خان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل دے دیا
ویب ڈیسک
|
2 Jul 2024
حکومت نے اقوام متحدہ کے گروپ برائے انسانی حقوق کی جانب سے عمران خان کی قید کو غیر قانونی، بلاجواز قرار دینے اور فوری رہائی کے مطالبے پر ردعمل جاری کردیا۔
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری اور زیر التوا مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دے دیا اور کہا کہ خودمختار ریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، وہ ایک سزایافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل اور عدالتی نظام کا مظہر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔
Comments
0 comment