پاکستان کی معیشت بہتر، ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے، آئی ایم ایف
Webdesk
|
12 Apr 2024
واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیانیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پروگرام پاکستان نے کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں آئی ایم ایف کی چیف کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں کچھ بہتری آئی ہے اور ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
آئی ایم ایف کی چیف کے مطابق پاکستان نے اسی راستے پر چلنے کے حوالے سے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے اور اس نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف میں گزشتہ ماہ 3 بلین ڈالر کے دوسرے اور آخری جائزہ پر اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا جس کا آئی ایم ایف کا بورڈ رواں ماہ کے آخر میں جائزہ لے گا۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ کچھ اہم مسائل کو حل کرنا ہوگا جیسے کہ ٹیکس بیس، امیر افراد کس طرح ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، عوامی اخراجات اور سب سے اہم شفاف ماحول فراہم کرنا۔
Comments
0 comment