پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے مختلف حصوں میں سردی میں شدت آرہی ہے، اسکردو میں پارہ منفی 6 ڈگری تک چلاگیا جبکہ گلگت میں درجہ حرارت ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

Webdesk

|

1 Dec 2024

اسلام آباد : ملک کے بیشتر شہروں میں کل سے اچانک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ملک کے مختلف حصوں میں سردی میں شدت آرہی ہے، اسکردو میں پارہ منفی 6 ڈگری تک چلاگیا جبکہ گلگت میں درجہ حرارت ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ناران اور دیگر بالائی علاقوں میں ہوٹل بند کردیے گئے ہیں، بجلی اور دیگر سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔ شدید برف باری کے باعث شاہراہ کاغان کو ناران جانے والے سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ادھر وادی کوئٹہ اور گردونوح میں رات گئے بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کا فضائی معیار آج بھی مضر صحت ہے جبکہ فضائی آلودگی میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!