پاکستان کی سیاست کا مین آف دی میچ عمران خان ہے، بیرسٹر گوہر
Webdesk
|
17 Feb 2026
راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کچھ بھی کر لیں پاکستان کی سیاست کا مین آف دی میچ عمران خان ہے۔
سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے ملاقات کیلیے آئیں لیکن جب ہم آئے پھر بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، ملاقات نہ کروانے کا یہ رویہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آج ہم توقع کر رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص سمجھتا ہے عمران خان کی صحت سے متعلق کوئی مستند خبر آئے، ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کیسی ہے، ملاقاتیں نہ کروانے کی وجہ سے ملک بحران میں ہے، اگر ملاقات ہو جاتی تو ہمیں اصل صورتحال پتا چل جاتی۔
انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بضد ہیں کسی کی ملاقات نہیں کروانی یہ کیا رویہ ہے؟ فروری 2025 سے لیڈرشپ کی ملاقات بند ہے؟ آپ لوگ کچھ بھی کر لیں لیکن ملکی سیاست کا مین آف دی میچ عمران خان ہے۔
Comments
0 comment