پاکستان میں محرم کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

پاکستان میں محرم کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگی
پاکستان میں محرم کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک

|

6 Jul 2024

پاکستان میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت کوئٹہ میں مرکزی اجلاس ہوا جبکہ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الخبیر نے بتایا کہ ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا اتفاق رائے سے طے پایا کہ پاکستان میں یکم محرم 8 جولائی بروز پیر جبکہ یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پورے ملک سے کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!