پاکستان سے اظہارِ تشکر، ایرانی صدر اسلام آباد پہنچ گئے
Webdesk
|
23 Jun 2026
اسلام آباد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اعلی سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زردای، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔
ایرانی صدر کو پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان روانگی سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اسلام آباد کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین تھیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر اپنے دور پاکستان کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں پاک-ایران دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرحدی سلامتی، عوامی روابط اور علاقائی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں باہمی دلچسپی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہنے کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینا بھی ہے۔
سفارتی حلقوں کے مطابق ایرانی صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔
Comments
0 comment